سیاست میں کوئی دوست یا دشمن نہیں ہوتا، خورشید شاہ

سیاست میں کوئی دوست یا دشمن نہیں ہوتا، خورشید شاہ

سکھر: میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپویشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا عمران خان نوازشریف کے لیے کہتے ہیں کہ وہ اداروں کے فیصلے نہیں مانتے عمران خان خود بھی تو اداروں کے فیصلے نہیں مانتے۔ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اس کے احکامات نہ ماننا اس ادارے کی توہین ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست میں کوئی دوست یا دشمن نہیں ہوتا مسلم لیگ ن کو پاناما کیس پرسپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا جبکہ دیگر جماعتوں کواپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا حق ہے۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی قربت پر مجھے تو کوئی اعتراض نہیں دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی نظر میں بہتر ہو گئی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اسمبلی کی مدت 4 سال کرنے پر راضی ہے اور ن لیگ نے بھی اگلے الیکشن سے اسمبلی کی مدت 4 سال کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ سکھر میں آرٹ اینڈ ڈیزائن کالج بن رہا ہے اور سات ارب کی لاگت سے کینسر اسپتال بن رہا ہے جبکہ 8 ارب کی ایس آئی یو ٹی بن رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں