لندن میٹرو ٹرین دھماکے کا حملہ آور گرفتار،شناخت کرلی گئی

لندن میٹرو ٹرین دھماکے کا حملہ آور گرفتار،شناخت کرلی گئی

لندن:برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کے علاقے فلہم میں زیرِ زمین ٹرین دھماکے کے بعد پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا ۔برطانوی ٹی وی کے مطابق پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا اوراس مشتبہ حملہ آور کی شناخت بھی کرلی ہے۔

حملے کے منصوبہ ساز کی شناخت مختلف مقامات پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی ہے تاہم پولیس نے باضابطہ طور پر اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔ پولیس نے نیو اسٹریٹ اسٹیشن سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے ہاتھ میں ایک چاقو دیکھا گیا تاہم برمنگھم پولیس کی طرف سے مشتبہ ملزم کی گرفتاری کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

البتہ پولیس کی طرف سے آنے والے بیانات میں صرف یہی کہا گیا ہے کہ وہ معاملے کی تہہ تک جانے کی کوشش رہے ہیں۔سکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا کہ اس واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا تھاکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکے کا مقصد زیادہ لوگوں کو ہلاک کرنا تھا لیکن یہ بم صحیح طرح پھٹ نہیں سکا۔ پولیس کی بھاری نفری نے ابھی تک علاقے کو اب بھی گھیرے میں لے رکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں