کوٹ مومن میں گیارہ سالہ لڑکی کا 26سالہ شخص سے زبردستی نکاح

کوٹ مومن میں گیارہ سالہ لڑکی کا 26سالہ شخص سے زبردستی نکاح

سرگودھا:  کوٹ مومن کے علاقے لیلانی میں سنگ دل والدہ  نے اپنے شوہر کی مرضی کے خلاف اپنی 11 سال کی کم عمر بیٹی کی 26 سالہ شفقت نامی شخص کے ساتھ شادی کروادی ۔تفصیلا ت کے مطابق کوٹ مومن کے رہائشی نے اپنی گیارہ سالہ بیٹی کا نکاح 26سالہ معذور شخص کر دیا ہے ۔


علاقہ مکینوں نے اس نکاح کو روکنے کی کوشش کی تاہم والدہ نے بیٹی کی رخصتی 26سالہ شفقت نامی شخص کے ساتھ کر دی ۔ جو کہ ایک ٹانگ سے معذور بھی ہے ۔ ولد کا کہنا ہے کہ اسکی بیوی نے بیٹیکا معذور شخص سے نکاح  کر کے اسکا  مستقبل دائو پر لگا دیا ہے ۔

پولیس انتظامیہ نے واقعہ کی رپورٹ درج کرنے سے بھی انکار کر دیا ، لڑکی قریبی رشتہ داروں نے اعلیٰ حکام سے  لڑکی کے زبردستی نکاح اور رخصتی کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔