تہران کا خلائی پروگرام کو روس کے تعاون سے مزید تقویت دینے کا فیصلہ

تہران کا خلائی پروگرام کو روس کے تعاون سے مزید تقویت دینے کا فیصلہ

تہران:بڑے اسلا می ملک نے روس کے تعاون خطرناک پروگرام شروع کر دیا،ایرانی حکومت نے اپنے ملکی خلائی پروگرام کو روس کے تعاون سے مزید تقویت دینے کا فیصلہ کرلیا۔تہران بہت جلد زمین کے مدار میں اپنے خلا بازوں کو روانہ کرے گا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق تہران حکومت ایسی منصوبہ بندی کر رہی ہے کہ انسان بردار خلائی مشن جلد مکمل کیا جائے۔

ایرانی خلائی ادارے کے سربراہ فتح اللہ اومی کے مطابق اس وقت دس افراد کو خلا میں راکٹ لے جانے کی تربیت دی جا رہی ہے اور ان میں سے دو کا انتخاب کر کے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ایرانی خلائی پروگرام میں تعاون کے حوالے سے روس نے واضح طور پر کوئی اعلان نہیں کیا ہے

لیکن دو برس قبل روسی نائب وزیر اعظم کے ایرانی دورے پر خلائی پروگرام میں روسی تعاون کو زیر بحث لایا گیا تھا۔ایسا امکان ہے کہ امریکا ایرانی خلائی پروگرام پر برہمی کا اظہار کر سکتا ہے۔