سال 2016 میں 71 لاکھ افراد تمباکو نوشی سے موت کے منہ میں چلے گئے

سال 2016 میں 71 لاکھ افراد تمباکو نوشی سے موت کے منہ میں چلے گئے

واشنگٹن: دنیا بھر پرتشدد اور خانہ جنگی کے واقعات میں جانوں کا زیاں ہوا ہے وہیں پر تمباکو نوشی اور دل کے عارضے کے باعث بھی لاکھوں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد کی صحت خوراک کی کمی اور ذہنی انتشار کے باعث خراب بھی ہوئی ہے۔

گلوبل برڈن آف ڈیزیز نامی ادارے کی جانب سے 2016 کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار کے مطابق130 ممالک میں 2500 ماہرین کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دنیا بھر میں 5 میں سے ایک شخص خوراک کی کمی کے باعث موت کے منہ میں گیا اور صرف تمباکو نوشی کے باعث ہی 71 لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

گزشتہ روز دی لانسٹ میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں دہشت گردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس کے علاوہ ۔ دل کے عارضے میں مبتلا تقریبا ساڑھے 9 لاکھ افراد لقمہ اجل بنے۔

گزشتہ برس کے حاصل اعداد وشمار میں دماغی امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں بڑی حد تک اضافہ دیکھا گیا اور تقریبا 1 ارب سے زائد افراد مختلف دماغی امراض کا شکار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں