پاکستان کا سخت ترین فیصلہ،وزیر دفاع نے امریکی جنرل کوملنے سے انکار

پاکستان کا سخت ترین فیصلہ،وزیر دفاع نے امریکی جنرل کوملنے سے انکار

اسلام آباد:پاکستان نے ستر سالہ تاریخ بدل دی،حکومتی وزیر کا امریکی جنرل کو ملنے سے انکار،پاکستان نے امریکی شخصیات کے پروٹوکول  قواعدو ضوابط میں تبدیلیاں کیں اس کے علاوہ بغیر اطلاع کئے گئے ڈرون حملوں پر شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان آنے والی امریکی شخصیات کے لیے پروٹوکول ضوابط تبدیل کر دئیے گئے اب جس عہدے کا آفیسر ہوگا اسی عہدے کا ہی پاکستانی عہدے دار اسے ملے گا۔

نئے پروٹوکول کے تحت وزیر دفاع خرم دستگیر نے سینٹ کام کمانڈر جنرل،جوزف ووٹل سے ملنے سے انکار کیا تھا،باربار کی درخواست کے باوجود وزیر دفاع امریکی جرنیل سے نہ ملے،ا لبتہ ترکی، سعودی عرب اور چین جیسے دوست ممالک کے لیے خصوصی طور پر پروٹوکول قواعد میں نرمی ہوگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں