ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستانیوں کے دل جیت کرواپس لوٹ گئے

ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستانیوں کے دل جیت کرواپس لوٹ گئے

لاہور:ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑیوں کا شکریہ،ائرپورٹ پر جذباتی مناظر،ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستانیوں کے دل جیت کرواپس لوٹ گئے ۔ورلڈالیون کے کھلاڑی براستہ دبئی اپنے اپنے ممالک کو روانہ ہو گئے ۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی حصار میں نجی ہوٹل سے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام نے رخصت کیا، عملے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں گفتگو،سیلفیاں بھی بنوائیں۔

؎گزشتہ روز ورلڈالیون ٹیم اور آفیشلز دبئی پہنچی جہاں سے غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے وطن کو چلے گئے ۔ورلڈ الیون ٹیم آزادی کپ سیریز کے اختتام کے بعد سخت سکیورٹی میں ایئر پورٹ پہنچے ،اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور مال روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔ٹیم کی روانگی کے وقت مال روڈ، جیل روڈ سرفراز رفیقی روڈ اور دیگر متعلقہ سڑکوں پر ٹریفک کو روک دیاگیا تھا۔

ٹیم کے کھلاڑیوں کوایئر پورٹ خصوصی لانج میں پہنچایا گیا۔ جہاں پی سی بی حکام نے غیر ملکیوں کھلاڑیوں کو رخصت کیا۔پاکستانی شائقین میں خوشیاں بکھیر نے والے ورلڈ الیون کے کھلاڑی خوشگوار موڈ میں ایئرپورٹ پہنچے،ایئر پورٹ روانگی سے قبل ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے مقامی ہوٹل کی انتظامیہ کیساتھ سلفیاں بھی بنوائیں،ورلڈ الیون ٹیم غیر ملکی پرواز ای کے 625 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔

؎

دبئی پہنچنے کے بعد کھلاڑی اپنے اپنے وطن روانہ ہو گئے ادھرپاکستانی قوم نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے دل جیت لیے،ان میں سے بیشتر نے دوبارہ پاکستان آکر کھیلنے کا عزم کیا ۔دوسری جانب پاکستان کو امن کا ثمر مل گیااور غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا راستہ کھل گیا ہے۔ورلڈ الیون کے بعد اب ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

واضح رہے کہ ورلڈ الیون ٹیم11 ستمبر کو آزادی کپ کھیلنے کیلئے پاکستان آئی تھیگزشتہ شب سیریز کا فائنل کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریزکو1-2 سے اپنے نام کیا۔