محرم الحرام کا چاند 21 ستمبر کو نظر آنے کا امکان، محکمہ موسمیات

محرم الحرام کا چاند 21 ستمبر کو نظر آنے کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محرم الحرام 1439 ہجری کا چاند 21 ستمبر 2017 کو نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق محرم الحرام کے چاند کی پیدائش کا وقت 20 ستمبر 2017 کو 10:30ہو گا اور 21 ستمبر بمطابق 29 ذوالحج 1438 ہجری کو اس کے نظر آنے کے اچھے امکانات ہیں۔

چاند نظر آنے کی صورت میں 22 ستمبر کو نئے اسلامی سال 1439 ہجری کا آغاز ہو گا۔

یہ مہینہ نہایت محترم و مکرم ہے۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ارشادات گرامی اس مہینے کی حرمت و فضیلت میں اضافہ کرچکے ہیں ۔ اس مہینے کی ایک اور وجہ پہچان واقعہ کربلا ہے اور قیامت تک یہ مہینہ اس افسوس ناک واقعہ کی یاد دلاتا رہے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں