شعیب ملک کی احمد شہزاد کو مبارکباد، وعدہ پورا کردیا

شعیب ملک کی احمد شہزاد کو مبارکباد، وعدہ پورا کردیا

اہور:پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان شاندار اننگز کھیلنے پر شعیب ملک نے احمد شہزاد کو مبارکباد پیش کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا، مبارکباد کے ساتھ یاد بھی دلایا کہ آپ کی اچھی اننگز میری نصیحت کی وجہ سے تھی۔


سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں شعیب ملک نے احمد شہزاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد شہزاد ، تسی گریٹ ای نہیں بلکہ چاہ گئے او احمد شہزاد آپ گریٹ ہی نہیں بلکہ چھا گئے ہیں .

مجھے اور آپ کو علم ہے کہ میں نے آپ کو کہا تھا کہ اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ میچ میں احمد شہزاد نے شعیب ملک کو مبارکباد پیش کی تھی جس کے جواب میں شعیب ملک نے احمد شہزاد کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ آپ بھی اچھی کارکردگی دکھائیں تاکہ میں آپ کو مبارکباد پیش کر سکوں۔احمد شہزاد کی مبارکباد دینے پر شعیب ملک نے ا ن سے بھی اچھی کارکردگی دکھانے کا مطالبہ کیا تھا ۔