اقوام متحدہ میں بھی بھارتی جنگی جنون کا معاملہ اٹھائیں گے: خرم دستگیر

اقوام متحدہ میں بھی بھارتی جنگی جنون کا معاملہ اٹھائیں گے: خرم دستگیر

گوجرانوالہ:وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان بھارتی جنگی جنون کا بھرپور منہ توڑ جواب دے رہی ہے عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں بھی بھارتی جنگی جنون کے معاملے اٹھائیں گے ۔

گوجرانوالہ میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا ہے لیکن بھارتی جارحیت کا پاک فوج بھرپور منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور بہت جلد عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں بھی بھارتی جنگی جنون اور بے گناہ عوام پر اشتعال انگیز فائرنگ کا معاملہ اٹھائیں گے ۔


خرم دستگیر نے کہا کہ ہم نے مخالفین کے جھوٹے وعدوں اور دعوؤں کے لئے کچھ بھی نہیں چھوڑا ہے اور سب کچھ بنا دیا ہے اورلاہور این اے 120 میں مسلم لیگ(ن) بھاری اور تاریخی فتح حاصل کرے گی اور مخالفین کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا۔