'کپتان کے کہنے پر میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے'

'کپتان کے کہنے پر میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے'

 اہور: تحریک اںصاف کی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ نیازی صاحب کے مائنڈ سیٹ کا پتا چل گیا ہے۔ اُنہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان کے کہنے پر میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے اور مجھ پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کرپٹ لوگوں کو آگے لا کر ملک کو کرپشن سے پاک نہیں بنا سکتی۔ کہتی ہیں نیب کو اُن کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے وہ عوام کی عدالت میں سرخرو ہو کر کھڑی ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کسی کی جاگیر نہیں یہ ہماری اپنی پارٹی ہے۔

عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ2 روز میں وہ پریس کانفرنس کر کے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔

یاد رہے کہ عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پہلے پیپلز پارٹی کا حصہ تھی جہاں خواتین کی عزت کی جاتی ہے لیکن تحریک انصاف میں کچھ اور ہی ماحول دیکھا۔ پی ٹی آئی کے ماحول سے بہت سی خواتین پریشان ہیں جبکہ تحریک انصاف میں عزت دار خواتین کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے پارٹی چیئرمین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’عمران خان پر مغربی ماحول کا اثر ہے وہ شاید پاکستان کو انگلینڈ سمجھتے ہیں اور پاکستان میں مغربی ثقافت لانا چاہتے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے الزام لگایا تھا کہ عمران خان کو اپنی عادتوں پر کنٹرول نہیں اور وہ غلط ٹیکسٹ میسجز کرتے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر بھی الزامات لگاتے ہوئے انہیں صوبے کا ڈان قرار دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں