چیئرمین سینیٹ نے قائمقام صدر پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا

چیئرمین سینیٹ نے قائمقام صدر پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد:رضا ربانی صاحب کو صدر پاکستان بنا دیا گیا،چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے قائمقام صدر پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا ۔ آج سے وہ قائمقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری قائمقام چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ۔


اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کے بیرون ملک دورے پر روانہ ہونے کے باعث چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے قائمقام صدر پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا ۔

آج سے وہ قائمقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری قائمقام چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔