اپوزیشن لیڈر کیلئے شاہ محمود قریشی نے رابطہ کیا، جلد حتمی فیصلہ ہو جائیگا، فاروق ستار

اپوزیشن لیڈر کیلئے شاہ محمود قریشی نے رابطہ کیا، جلد حتمی فیصلہ ہو جائیگا، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے رابطہ کیاجس کا جلد حتمی فیصلہ ہو جائیگا۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم پاکستان کے کسی بھی رہنما کو کچھ ہوا تو لوگ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا گریبان پکڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خراب موبائل تو تبدیل ہو گیا مگر نفری میں اضافہ نہیں ہوا. وفاقی وزیر داخلہ سے رینجرز کی ایک موبائل فراہم کرنے کی بات کی ہے، مگر اب تک کچھ نہیں ہوا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ایم کیو ایم پاکستان کے لیے بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے رابطہ کیا ہے، دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کر رہے ہیں، بہت جلد اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیں گے۔