سلمان خان کی بھانجی کے ساتھ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

سلمان خان کی بھانجی کے ساتھ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنی بھانجی ایہل کے ساتھ ویڈیو جاری کردی ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کا ایک مرحلہ مکمل کرچکے ہیں اور فراغت ملنے پر فیملی کے ساتھ ٹائم گزاررہے ہیں۔ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہے جس میں وہ اپنی بھانجی ایہل کے ساتھ ڈائننگ ٹیبل پر کھانے کیلئے بیٹھے ہیں۔

سلمان خان کی بھانجی انہیں اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتے ہوئے ان سے مذاق کررہی ہے۔ ماموں اور بھانجی کی یہ خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

اس سے قبل بھی سلمان جب بھی اپنی دوسالہ بھانجی ایہل کے ساتھ ٹائم گزارتے ہیں ان لمحوں کو وہ اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرنا نہیں بھولتے۔

مصنف کے بارے میں