نئی 150 سی سی موٹر سائیکل پاکستان میں متعارف

نئی 150 سی سی موٹر سائیکل پاکستان میں متعارف

کراچی:  چینی کمپنیاں پاکستان میں بتدریج اپنی گاڑیاں متعارف کرا رہی ہیں اور اب ایک کمپنی ہائی سپیڈ نے ملک میں نئی 150 سی سی موٹرسائیکل پیش کی ہے۔


ذرائع کے مطابق    کیفے ریسر انفنٹنی نامی یہ موٹر سائیکل وزن میں ہلکی ہے جبکہ اسے رفتار اور صارف کے آرام کے لیے تیار کیا گیا ہے۔اگر مقامی سطح پر دستیاب دیگر 150 سی سی موٹرسائیکلوں سے اس کا موازنہ کیا جائے تو انفنٹنی ساخت، سٹائل اور مکینیکل کارکردگی کے لحاظ سے کچھ مختلف ہے۔

اس موٹرسائیکل کو پاکستان میں زون شین انفٹنی 150 سی سی کے نام سے پہلے ہی فروخت کیا جا رہا تھا مگر اب کمپنی نے اسے زیادہ بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ موٹرسائیکل 149.5 سی سی ڈوئل اسپارک ائیر کولڈ انجن کے ساتھ ہے جس میں فائیو سپیڈ گیئر باکس اور 11.4 ہارس پاور دی گئی ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source