کلثوم نواز جیت بھی گئیں تو کوئی فائدہ نہیں

کلثوم نواز جیت بھی گئیں تو کوئی فائدہ نہیں

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر کی جانب سے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے ، 18ستمبر کو جسٹس گلزار احمد خان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیصل میر کی درخواست کو ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کے تشکیل دیدی ہے ، فیصل میر نے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کلثوم نواز نے کلثوم نواز اپنے درست مالی گوشوارے اور بلواسطہ یا بلاواسطہ اپنے زیر استعمال اثاثے ظاہر کرنے میں ناکام رہی ہیں

کلثوم نواز نے جان بوجھ کر اپنے مکمل اثاثے اور اقامہ ظاہر نہیں کیا ،کلثوم نواز اثاثے چھپانے کے باعث آئین پاکستان کے آرٹیکل 62,63کے تحت انتخابات لڑنے کی اہل نہیں رہیں،فیصل میر نے اپنے درخواست میں لاہور ہائی کورٹ کا تیرہ ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔