اگر ن لیگ والے پیسہ دیتے ہیں تو پکڑ لو لیکن ووٹ بلے کو دینا : عمران خان

اگر ن لیگ والے پیسہ دیتے ہیں تو پکڑ لو لیکن ووٹ بلے کو دینا : عمران خان

خوشاب:این اے 120 میں ن لیگ والے پیسے دیتے ہیں تو پکڑ لو لیکن ووٹ بلے کو دینا اور یاسمین راشد کو کامیاب کروانا ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خوشاب میں  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عمران خان نے کہا کہ اکیس سال پہلے خاشاب میں پہلی بار سیاسی تقریر کرنے آیا تھا آپ نے جو عزت مجھے دی اس پر آپکا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں کرپشن جس ہو وہ اسے دیمک کی طرح کھاجاتی ہے۔ کانگو میں ہیرے کی کانیں ہیں لیکن وہ ایک غریب ملک ہے کیوںکہ وہاں کرپشن ہے اور کرپشن کی وجہ سے عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہ گئے ہیں۔انہوں نے سنگاپور کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سنگاپور میں ایماندار وزیراعظم نے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا اور آج سنگا پور کی ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں شامل ہے سنگاپور میں ایک فرد کی اوسطاَ آمد 50 ہزار ڈالر جبکہ پاکستان  میں ایک فرد کی اوسطاَ آمدن 1500 روپے ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک سےکرپشن ختم ہونے تک نوجوان بےروزگاررہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش بھی آج پاکستان  سے آگے نکل  گیا ،وجہ یہ ہے کہ ’’کیوں نکالا مجھے۔ جب ملک کاسربراہ قوم کاپیسا چوری کرتاہےوہ قوم کومقروض کردیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 90 فیصد گاؤں میں سیوریج نظام نہیں جبکہ 5000سال پہلے موہنجوداڑوں میں سیوریج کا نظام تھا۔

چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب ملک کا وزیراعظم کرپشن کرتا ہے اور کرپشن کا پیسہ ملک سے باہر بھیجتا ہے  تو اسے نظام چالنے کیلئے دوسرے ممالک سے قرضہ لینا پڑتا ہے اور اس قرضے کو واپس کرنے کیلئے حکومت کو مجبوراَ عوام پر ٹیکس لگانے پڑتے ہیں جس کی وجہ سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

خوشاب مٰن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب کاپیسا چوری کرکےباہرلےکرگئےاس لیےجھوٹ بول رہےہیں۔ مریم نواز نے کہا تھا بیرون ملک تو کیا پاکستان میں بھی جائیداد نہیں جبکہ عدالت میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ ان کے نام پر جائیداد ہے۔ مریم بی بی قوم آپ سے پوچھنا چاہتی ہے کہ آپ نے قوم سے جھوٹ کیوں بولا ؟

انہوں نے کہا کہ کل لاہور کے الیکشن میں لاہور کے عوام عدلیہ کا ساتھ دیں گے ۔ این اے120کےلوگویہ پیسا دیتےہیں توپکڑلولیکن ووٹ بلےکولگانا ۔ لاہور میں این اے120کے لوگو، سارا پاکستان آپ کی طرف دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  آپ اس ملک کی عدلیہ کےساتھ ہیں یاسب سےبڑےڈاکو کےساتھ؟ یہ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم ووٹ مانگنےآئیں تو پوچھیں 30سال میں اسپتال نہیں بناسکے جہاں کلثوم نواز کا علاج ہوسکتا۔ کتنے پاکستانیوں کی مائیں باہرعلاج کرانےجاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےغربت کے خاتمہ کےلیے پالیسی بنانی ہے ایسی پالیسیاں بنائیں گے جن میں نوجوانوں کونوکری کے لیےباہر نہیں جانا پڑے گا۔ دیگرممالک کے لوگ پاکستان میں نوکری ڈھونڈنے آئیں گے۔ہم نے ان شاءاللہ ۔ پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔