سندھ کے غیور عوام کپتان کی قیادت میں متحرک ہوچکے ہیں: عارف علوی

سندھ کے غیور عوام کپتان کی قیادت میں متحرک ہوچکے ہیں: عارف علوی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی نے کہا ہے کہ زرداریوں سے نجات کا وقت آگیا ہے، سندھ کے غیور عوام کپتان کی قیادت میں متحرک ہو چکے ہیں۔


ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلیوں کو زبان مل جائے تو بھی انکی حیثیت تبدیل نہیں ہوتی، مراد علی شاہ جیسوں کے الفاظ اپنے ہیں نہ ہی خیالات، ان کی گفتگو کپتان کی سندھ آمد کے اعلان سے گھبراہٹ کا نتیجہ ہے،

عارف علوی نے کہا کہ سندھ کی دھرتی پر کرپشن، ظلم اور محرومیوں کی فاردار فضل ہونے والوں کے احتساب کا مرحلہ درپیش ہے، تحریک انصاف اور تبدیلی کا پیغام سندھ کے عوام کیلئے امید کا چراغ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ 19تاریخ کو حیدر آباد آئیں، دماغ کی بند کھرکیاں کھل جائیں گی، کپتان سندھ سے لیٹروں کا راج ختم کرکے صبح نو کی راہ ہموار کریں گے، آئندہ الیکشن میں شہری و دیہی سندھ میں زرداریوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔