گرمیت سنگھ کی اہم فورس،20ہزار افراد شامل ہیں

گرمیت سنگھ کی اہم فورس،20ہزار افراد شامل ہیں

جے پور:گرمیت رام رحیم سنگھ جنہیں دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے جر م میں بیس سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ اس کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ ہنی پریت ڈیرے میں ’سوسائیڈ سکواڈ ‘ نامی گروہ کی سربراہ تھیں جس میں مجموعی طور پر 20ہزار افراد شامل ہیں اور وہ کچھ بھی کرنے پر تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گرمیت رام رحیم سنگھ کے اس سکواڈ کو خاص طور پر ٹریننگ دی گئی تھی بظاہر تو یہ امدادی اور رفاعی کام کرنے کیلئے بنائی گئی تھی جبکہ ان کا اصل کام کچھ اور تھا ،سکواڈ میں بھرتی کیے گئے لوگ گرمیت کے اشارے پر کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
سکواڈ میں لڑکیاں بھی شامل ہیں اور انہیں ہنی پریت کے اشارے پر اپنی جان تک دینے کی ٹریننگ دی گئی تھی۔اس بات کا ذکر اس رپورٹ میں بھی کیا گیا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے گرمیت کیخلاف ان کی گرفتاری سے پہلے تیار کی تھی۔