پی آئی اے نے کراچی سے بنکاک کے لئے ہفتہ وار تین پروازوں کا آغاز کر دیا

پی آئی اے نے کراچی سے بنکاک کے لئے ہفتہ وار تین پروازوں کا آغاز کر دیا

کراچی: پی آئی اے کا   کراچی سے بنکاک کے لئے فضائی آپریشن شروع ہو   گیاہے،  پہلی پرواز  پی کے 890 ہفتہ کی صبح کراچی سے بنکاک کے لئے روانہ ہوئی۔

پی آئی اے بنکاک کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں چلا رہی ہے ان پروازوں کے آغاز کے بعد پی آئی اے فضائی سروس کے مقامات کی تعداد 50 ہوگئی ہے جن میں اندرون ملک و بیرون ملک مقامات شامل ہیں۔کراچی ائر پورٹ پر پی آئی اے کے سینئر افسر ا ن نے مسافروں کو رخصت کیا۔

پی آئی اے بنکاک کے لئے ایئر بس A-320 طیارے کے ذریعے ہفتہ ، پیر اور جمعرات کے روز  پروازیں آپریٹ کرے گی اور پاکستان کے دوسرے شہروں سے بنکاک کے لئے سفر کرنے والے مسافروں کو کراچی سے بنکاک روانگی کے لئے باسہولت منسلک پروازیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں