گوگل نے اپنے صارفین کیلئے نئی اپ ڈیٹ جاری کر دی

گوگل نے اپنے صارفین کیلئے نئی اپ ڈیٹ جاری کر دی

نیویارک: مایہ ناز سرچ انجن گوگل نے ”گوگل فوٹوز “ کے لیے نئی اپ ڈیٹس جاری کر دی ،ان اپ ڈیٹس میں گوگل لینس کا نیا فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے جو تصاویر کا تجزیہ کر کے ضروری معلومات کا ریکارڈ رکھ سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق اگر آپ ایک پوسٹر کی تصویر لیتے ہیں تو یہ لینس پوسٹر میں دی گئی تاریخ کو کلینڈر میں محفوظ کر لے گا۔اسکے علاوہ کسی بھی تصویر سے متعلقہ معلومات لینس کی مدد سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر ایفل ٹاور کی تصویر لی جائے تو گوگل لینس اسے پہچان کر ٹاور کا نام اور اس سے متعلقہ تمام معلومات جو گوگل پر موجود ہیں ظاہر کر دے گا۔اس فیچر کی مدد سے کتابوں ، خاص مقامات ، موویز ، عمارات اور میوزک وغیرہ کو اسکین کیا جا سکے گا۔ صارفین جلد ہی اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔