امیر قطر کا یورپ کا دورہ،برلن اور پیرس میں احتجاجی مظاہرے

امیر قطر کا یورپ کا دورہ،برلن اور پیرس میں احتجاجی مظاہرے


امیر قطر ترکی کے دورے کے بعد یورپی ملکوں کے دورے پر ہیں جہاں ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں۔ گذشتہ روز امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد جرمنی پہنچے جہاں انہوں نے جرمن چانسلر سے بھی ملاقات کی۔
تفصیلاے کے مطابق جرمنی پہنچنے پر شہریوں کی بڑی تعداد نے امیر قطر کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر قطر کی جانب سے دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف سخت الفاظ میں نعرے درج تھے۔ برلن میں نکالے گئے ایک جلوس میں شہریوں نے دہشت گردی کی معاونت پر مبنی پالیسیوں کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی تھی۔
ادھر امیر قطر کی فرانس آمد کے بعد وسطی پیرس میں ٹروکا ڈیرو چوک میں ایک جلوس نکالا گیا جس میں امیر قطر کے دورے کی شدید مذمت کی گئی۔ مظاہرین نے یہاں بھی قطر کی دہشت گردی کی حمایت اور معاونت کی شدید مذمت کی اور دوحہ کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔