جے پی ڈومینی نے ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

جے پی ڈومینی نے ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

کیپ ٹاؤن : مایہ ناز  آل راؤنڈر جے پی ڈومینی نے ٹیسٹ کرکٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔جے پی ڈومینی نے جنوبی افریقہ کی طرف سے  46 ٹیسٹ میچز میں 2103 رنز بنائے اور ساتھ ہی 42 وکٹیں بھی حاصل کیں.اسٹار آل راؤنڈر نے 2008 میں جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔


 ڈومینی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں لیکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے رہیں گے۔ 33 سالہ ڈومینی نے کہا کہ طویل غور و فکر کے بعد میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، میں فوری طور پر ٹیسٹ کرکٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔

ڈومینی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے حاصل ہونے والے تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں اور مجھے خوشی ہے کہ جنوبی افریقا کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ میں نے یادگار میچز کھیلے۔