پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بروقت کارروائی،راولپنڈی کے عوام ہزاروں لیٹر زہریلا دودھ پینے سے بچ گئے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بروقت کارروائی،راولپنڈی کے عوام ہزاروں لیٹر زہریلا دودھ پینے سے بچ گئے

راولپنڈی: وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑو کی سربراہی میں مضر صحت دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں ناقص دودھ سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑو نے ویجیلنس سیل کی اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ چواں سیداں، کلر کہار میں علی الصبح ناکہ لگاکر کاروائی کی اورگاڑی نمبری LES 6936 میں کلر کہار سے راولپنڈی سپلائی کے لیے لایا جانے والا کیمیکل اور پاؤڈر سے تیار کردہ 5 ہزار لیٹر دودھ پکڑ لیا۔ گاڑی والے نے فرار کی کوشش کی تاہم ٹیم نے پیچھا کر کے گاڑی پکڑ لی۔ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے مین کامیا ب ہو گیا۔تمام تر ناقص دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑونے بتایا کہ دودھ کے موقع پر کیے گئے تمام ٹیسٹوں میں کیمیکل اور یوریا کی ملاوٹ ثابت ہوئی۔دودھ کے استعمال سے سینکڑوں لوگ متاثر ہو سکتے تھے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی انٹیلی جنس سیل کی بروقت اطلاع کی مدد سے ناقص دودھ پکڑنے میں مددملی۔ گاڑی مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا کے مزید تحقیات جاری ہیں

مصنف کے بارے میں