مودی حکومت تین سال سے اقتدار میں ہے لیکن معیشت نیچے ہی گئی,آر ایس ایس کی مودی کووارننگ

مودی حکومت تین سال سے اقتدار میں ہے لیکن معیشت نیچے ہی گئی,آر ایس ایس کی مودی کووارننگ

نئی دہلی :حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس نے بی جے پی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کو اقتدار میں آئے ہوئے 3برس ہوگئے لیکن اس کے باوجود ملک کی معیشت مسلسل نیچے گئی ہے۔

بھارتی مقامی میڈیا کے مطابق آر ایس ایس نے ایک 3 روزہ میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ پارٹی کے صدر امِت شاہ نے عوامی سطح پر کام کرنے والی ان تنظیموں کے نمائندوں کی رپورٹوں کا بہت گہرائی سے جائزہ لیا۔اس موقع پر آر ایس ایس نے پارٹی صدر کو بتایا ہے کہ اقتصادی سست روی، ملازمتیں ختم ہونے، بڑے نوٹوں پر پابندی لگانے کا منفی نتیجہ نکلنے اور کسانوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی سے عام آدمی کا رویہ حکومت کے بارے میں بدل رہا ہے ۔
آر ایس ایس نے پارٹی صدر کو مزید بتایا کہ وہ لوگ جو حکومت کے حامی ہیں اب ان پہلووں پر حکومت کی کارکردگی کے بارے سوالات کرنے لگے ہیں۔ نوٹوں پر پابندی کے فیصلے کو اس طرح مشتہر کیا گیا تھا جیسے اس قدم سے لاکھوں اور کروڑوں روپے کے کالے دھن حکومت کی گرفت میں آ جائیں گے اورحکومتی اراکین یہ سمجھ رہے تھے کہ اس سے انھیں بہت فائدہ ہوگا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔