شاہ رخ خان نے ”دھوم 4‘ ‘ میں سلمان خان کی جگہ لے لی

شاہ رخ خان نے ”دھوم 4‘ ‘ میں سلمان خان کی جگہ لے لی

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بلاک بسٹر فلم ”دھوم “ سیریز کی آئندہ فلم ”دھوم 4“ میں سلمان خان کی جگہ لے لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلم میں کام کرنے لیے تقریباً تیار تھے لیکن اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ یش راج پروڈکشن ہاوس نے اچانک سلمان کی جگہ فلم میں شاہ رخ خان کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کر لیا ہے اور سلمان کو فلم سے نکالنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان فلم ”ریس 3“ سائن کر چکے ہیں اور وقت نہ ہونے کی وجہ سے وہ ”دھوم 4“ کی شوٹنگ کے لیے دستیاب نہیں ہو سکیں گے اس لیے یش راج کمپنی نے ان کی جگہ فلم میں شاہ رخ خان کو چور بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل  سلمان خان نے مایہ ناز اداکارہ جان ابراہم کو ریس 3 سے باہر کیا تھا۔

یاد رہے کہ رہے کہ دھوم سیریز میں اب تک جان ابراہم، ہریتھک روشن اور عامر خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم اب شاہ رخ ”دھوم4“ میں چوری کرتے نظر آئیں گے۔