افغانستان اور ایران مشترکہ سرمایہ کرنے کیلئے تیار

افغانستان اور ایران مشترکہ سرمایہ کرنے کیلئے تیار

تہران :ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر علی اوسط ہاشمی نے زاہدان میں افغانستان کے صوبہ قندھار کے گورنر زلمے ویسا کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ افغانستان اور ایران تمام میدانوں میں تعان کیلئے تیارہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس بجلی، گیس، سمندر اور بندرگاہوں کے امکانات اور وسائل ہیں اور وہ ان میدانوں میں افغانستان کی ضروریات پوری کرسکتا ہے۔ گورنر نے کہا کہ اس صوبے کی میڈیکل یونیورسٹیاں، افغان طالب علموں کو داخلہ دینے کے لئے تیار ہیں۔اس موقع پر قندھار کے گورنر زلمے ویسا نے بھی دونوں ملکوں کے تاجروں اور ایران و افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے سالانہ 3 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری پر تاکید کی۔