ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،پی ٹی آئی نے 5 کارکنوں کو پارٹی سے نکال دیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،پی ٹی آئی نے 5 کارکنوں کو پارٹی سے نکال دیا
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پشاور:حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 5 کارکنوں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹاﺅن کونسل کی خاتون رکن ڈاکٹر صائقہ نورین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ناظم گلبہار ارشد علی، سینئر نائب صدر شاہی باغ عابد نواز، نائب صدر ریحان، ملک عرفان، سید طارق مجید کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

تحریک انصاف نے عام انتخابات کے دوران پارٹی فیصلوں سے بغاوت اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کارکنوں اور عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی فہرستیں تیار کر لیں جس کی روشنی میں گزشتہ روز تحریک انصاف کا اجلاس ٹاﺅن ون کے صدر عرفان سلیم کی صدارت میں منعقد ہوا۔