فاروق ستار کی پارٹی میں شمولیت سے مجھے کوئی تحفظات نہیں :عامر لیاقت حسین

فاروق ستار کی پارٹی میں شمولیت سے مجھے کوئی تحفظات نہیں :عامر لیاقت حسین

فائل فوٹو

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین نے کہا ہے کہ فاروق ستار کی پارٹی میں شمولیت سے مجھے کوئی تحفظات نہیں اور اس بات کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو وقت سے قبل پہنچنے پر اسٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی ۔عامر لیاقت سے صحافی نے سوال پوچھا کہ عمران خان ایک ماہ کی تاخیر سے کراچی کیوں آئے ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ دیر آید درست آید۔

میڈیا نمائندوں سے مزید گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ کراچی پیکیج پی ٹی آئی والوں نے بنایا ہے،کراچی والوں کے لیئے آج بڑی خوشخبری ہے ، آج بڑے بڑے اعلانات ہونے جارہے ہیں جبکہ میں نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔