نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفد رکل سہ پہر اڈیالہ جیل منتقل کرد یا جائیگا

نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفد رکل سہ پہر اڈیالہ جیل منتقل کرد یا جائیگا

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف ، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول مدت ختم ہونے پر کل سہ پہر اڈیالہ جیل منتقل کرد یا جائیگا۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم ، ان کی صاحبزادی اور داماد کی پیرول پر رہائی کی مدت کل سہہ پہر ختم ہو جائے گی، جس کے بعد تینوں کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف ، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی ملی تھی، جس کی مدت کل سہ پہر  پوری ہو جائے گی۔