نوازشریف سے چودھری شجاعت کی ملاقات،کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کی

نوازشریف سے چودھری شجاعت کی ملاقات،کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کی

لاہور:نوازشریف سے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کی۔

تفصیلات کے  مطابق سابق وزیراعظم اور  قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے  ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت نے ملاقات کی،دیگر ملاقات کرنے والوں میں مونس الٰہی، راسخ الٰہی، شافع حسین اور چودھری سالک حسین شامل تھے-چودھری شجاعت نے قائد ن لیگ سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا،انہوں نے کہا  کہ بیگم کلثوم نوازکی جمہوریت کیلئے خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائےگا۔