آصف زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد کی نوز شریف سے ملاقات، اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

آصف زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد کی نوز شریف سے ملاقات، اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور: آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جاتی امرا میں نوز شریف سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہارتعزیت کیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر کے علاوہ قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر بھی شامل تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نواز شریف سے اظہار تعزیت کے بعد جاتی امراء سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے جاتی امراء کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔


واضح رہے کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج عصر کے بعد جاتی امراء میں ادا کی جائیگی۔ جس میں فیملی کے افراد، قریبی رشتہ دار، دوست احباب اور سینئر پارٹی رہنما شرکت کریں گے۔