عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: امریکی خام تیل کی قیمت 11 فیصد اضافے سے 61 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

نیو یارک: سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 10.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یورپی آئل مارکیٹوں میں برنٹ کروڈ 11.77 فیصد مہنگا ہو گیا جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 60.71، برینٹ کروڈ 67.31 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا۔

میڈیا کے مطابق برینٹ تیل قیمت میں دوران ٹریڈنگ 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ۔ امریکی خام تیل کی قیمت 11 فیصد اضافے سے 61 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فی لٹر پیٹرول اور ڈیزل کم ازکم 10 روپے بڑھنے کا امکان ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محفوظ ذخائر سے تیل جاری کرنے کا اختیار دے دیا۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ تیل کی مقدار کا تعین مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کیا جائے گا۔ اقدام سعودی عرب پر حملے کے اثرات تیل کی قیمتوں پر پڑنے کے پیش نظر اٹھایا گیا۔