سعودی آئل تنصیبات پر حملہ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

سعودی آئل تنصیبات پر حملہ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

واشنگٹن: سعودی آئل تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر گزشتہ روز حملے ہوئے تھے جس کی وجہ سے اس کے تیل کی پیداوار نصف ہو کر رہ گئی تھی۔انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی تیل منڈی مین برینٹ تیل کی قیمت میں دوران ٹریڈنگ 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تیل کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت گیارہ فیصد اضافے کے بعد اس وقت 61 ڈالرز فی بیرل پر آگئی ہے۔

ماہرین معاشیات کے مطابق تیل کی قیمتوں میں ہونے والا حالیہ ہوشربا اضافہ دنیا کی معیشت پر نہایت منفی اثرات مرتب کرے گا اور کساد بازاری کا شکار عالمی معیشت مزید بحرانی کیفیت سے دوچار ہوجائے گی۔