عبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

عبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
Image Source: File Photo Of Twitter Account

اسلام آباد:  انسداد دہشتگردی عدالت نے عبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ۔


 

تفصیلات کے مطابق ، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعیلم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر تے ہوئے 30 ستمبر کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

 

ذرائع کے مطابق ، علیم خان کے وکیل شاہد نسیم گوندل نے دلائل دیتے ہوئے کہا  کہ غلطی سے گزشتہ سماعت پر حاضری سے استشنیٰ کی درخواست دائر نہ کر سکا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم حاضری پر علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

 

عدالت نے جہانگیر ترین اور سیف اللہ نیازی کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواستیں بھی منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی تھی۔

یاد رہے کہ  پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیسں میں وزیر اعظم عمران خان نے پہلے ہی حاضری سے مستقل استثنیٰ لے رکھا ہے۔