وفاقی دارالحکومت  میں الیکٹرک بسیں اسی سال شروع ہو جائیں گی،  فواد چوہدری

وفاقی دارالحکومت  میں الیکٹرک بسیں اسی سال شروع ہو جائیں گی،  فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت  میں الیکٹرک بسیں اسی سال شروع ہو جائیں گی اس سال اسلام آباد کو 30 الیکٹرک  بسیں  دیں گے جن سے 48 ہزار مسافر مستفید ہوں گے۔

اگلے 10   سال میں پاکستان کی 50فیصد  ٹرانسپورٹ الیکٹرک پر چلے گی ۔ میٹرو بسوں کو بھی بجلی پر چلانے کیلئے  بات چیت ہورہی ہے اس سے ان بسوں کوہر سال دی جانے والی 3.5 بلین  کی سبسڈی   بچ سکے گی۔ 

فواد چوہدری  نے کہاکہ یہ الیکٹرک بسیں   میٹرو کو ملانے والے 7فیڈز پر چلیں گی ۔ میری سی ڈی اے چیئرمین سے بات ہوئی  ہے  اور میں نے انہیں کہا ہے کہ آپ ہر سال 3.5 بلین کی سبسڈی  میٹرو بسوں کو دیتے ہیں اگر آپ ان بسوں کو بھی الیکٹرک  پر منتقل کردیں تو آپ کی سبسڈی زیرو  ہوجائے گی ۔

فواد چوہدری  نے کہاکہ  ہم ایسا انتظام کررہے ہیں کہ سی ڈی اے کا پیسہ بھی نہ لگے اور ہم اسلام آباد کی تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک  پر لے آئیں ۔

انہوں نے کہاکہ اگلے 10سالوں  میں پاکستان کی 50 فیصد ٹرانسپورٹ  الیکٹرک پر چلی جائے گی جس سے مکینکوں  کا کام ختم ہوجائے گاہر جگہ کمبکشن  انجن کی مکینک شاپس  ہیں اگر کمبکشن انجن نہیں رہے گا تو مکینک ٹھیک کیا کریں گے۔لہذا ہم نے این آئی ای میں ایک پو را پروگرام شروع کیا ہے تاکہ ہم ان مکینکوں کووہیکل پر ٹرین کرسکیں۔