رابی پیر زادہ نے دھمکی دینے والے افراد کے لئے پیغام جاری کردیا

رابی پیر زادہ نے دھمکی دینے والے افراد کے لئے پیغام جاری کردیا

 اسلام آباد : سابقہ گلوکارہ رابی پیر زادہ نے دھمکی دینے والے افراد کے لئے پیغام جاری کردیا۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں لکھاکہ انہیں ہنسی آتی ہے کہ جب انہیں ان کی کچھ ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ انہوں نے اگرچہ کشمیر کے لئے بولنا چھوڑ دیا ہے لیکن دعا کرنی نہیں چھوڑی ہے اور دھمکی دینے والے افراد اپنے انجام کی فکر کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے شوبز ، پیسہ آپ جیسے منافقین کو متاثر کرنے کے لئے نہیں چھوڑا ہے بلکہ اپنے رب کے لئے چھوڑا ہے۔