سینٹ نے انسداد دہشتگردی تیسرا ترمیمی بل2020ءمسترد کر دیا 

سینٹ نے انسداد دہشتگردی تیسرا ترمیمی بل2020ءمسترد کر دیا 

 اسلام آباد:سینٹ نے انسداد دہشتگردی تیسرا ترمیمی بل2020ءمسترد کر دیا ۔ 

چیف وہپ سینیٹر سجاد حسین طوری نے بل ایوان میں پیش کیا،انسدا دہشتگردی تیسرے ترمیمی بل پر ووٹنگ کے دوران حمایت میں 31 جبکہ مخالفت میں 34 ووٹ آئے جب کہ جماعت اسلامی نے اس بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلقہ تیسرا انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔

انسداد دہشت گردی تیسرے ترمیمی بل 2020 کے مطابق تفتیشی افسر عدالت کی اجازت سے 60 دن میں بعض تکنیکس استعمال کر کے دہشت گردی میں رقوم کی فراہمی کا سراغ لگائے گا، ان تکنیکس میں خفیہ آپریشنز، مواصلات کا سراغ لگانا اور کمپیوٹر سسٹم کا جائزہ لینا شامل ہے۔بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔