پنجاب میں ڈینگی کے مزید 21 مریض سامنے آ گئے

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 21 مریض سامنے آ گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پنجاب میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے بعد ڈینگی بھی سر اٹھانے لگا ہے اور صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 افراد میں اس کی تشخیص ہوئی ہے۔ 
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے مریضوں میں سے 18 کا تعلق لاہور سے، 2 راولپنڈی اور ایک کا میانوالی سے ہے۔ 
رواں سال صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 340 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے اور ان تمام میں سے 257 مریضوں کا تعلق صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہے۔