روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 168 روپے 18 پیسے ہو گئی

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 168 روپے 18 پیسے ہو گئی
کیپشن: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 168 روپے 18 پیسے ہو گئی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ڈالر اونچی اڑان کے بعد گراوٹ کا شکار ہو گیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 168 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔ 

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں 1.41 روپے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 167 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا۔ اس طرح سنگل سیشن میں ڈالر 0.8 فیصد گراوٹ کا شکار ہوا ہے تاہم بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 168 روپے 18 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے ریٹ میں مزید کمی آئی اور 168 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور 18 پیسے بڑھوتری کے بعد 168 روپے 94 پیسے سے بڑھ کر ڈالر کا 169 روپے 12 پیسے پر لین دین ہوا تھا۔

c38bfdf2cb0227f3cbb71b1ca51c4928

اس سے قبل 26 اگست 2020 کو ڈالر 168 اعشاریہ 43 روپے کی سطح تک گیا تھا۔ رواں برس مئی کے مہینے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 152 پاکستانی روپے تھی۔

سال 2020 میں بھی ڈالر کی قیمت 169 روپے تک جا کر واپس اس سطح پر گری تھی تاہم رواں سال مئی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مالی سال 2019-20  کا بجٹ پیش ہوا تو ڈالر کی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 158 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 159 روپے پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

دسمبر 2019 تک ڈالر کی قیمت 155 اور 158 کے درمیان ٹریڈ کرتی رہی لیکن مارچ 2020 کا مہینہ پاکستانی معیشت اور قرضوں کے بوجھ کے حوالے سے بھاری رہا۔ 23 مارچ کو کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کیا گیا۔

سال 2020 کے اپریل میں ڈالر 163، مئی میں 161 اور جون میں 165 روپے کی سطح کو چھو کر جون 2020 میں 164.25 روپے کی سطح تک گر گیا تھا۔