فواد چوہدری کا افغانستان سے متعلق اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ 

Fawad Chaudary,PMLN,PTI,Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

دوشنبہ:وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن جلد آئے گا جب شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بحیثیت رکن افغانستان شرکت کیا کرے گا۔

 وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین  نے؛ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر  دوشنبے  میں گفتگو کرتے ہوئے  مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنطیم سے ہمیں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، ہمارا بنیادی معاشی نکتہ وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ قریبی روابط قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا  شنگھائی تعاون تنظیم نے ایک اور موقع فراہم کیا ہے، ہم اس خطے میں علاقائی تعاون کا فروغ چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع پر افغانستان کے مسئلہ پر بات کرنا چاہتے ہیں،ہمیں امید ہے کہ وہ دن جلد آئے گا جب افغانستان بھی اس سربراہی اجلاس میں بحیثیت رکن بھرپور شرکت کرے گا۔