بے گھر افراد کیلئے بڑی خوشخبری ،صرف پندرہ لاکھ میں دوکمروں والاگھر آپکا 

Container Home,Lahore Container Home,Pakistan,Home in 20 Lac

لاہور :روز بروز  بڑھتی  مہنگائی نے نہ صرف عام آدمی کی زندگی میں مشکلات پیدا کیں  وہیں اپنے گھر بنانے کے خواب بھی ٹوٹنے لگے ۔ایسے میں لاہور کے مرزا اویس نےلگژری کنٹینر ہاوس بنانے کا بیڑا اٹھایا اور بارہ فٹ چوڑے اور بیس فٹ لمبے کنٹینر میں ایک کمرے اور کچن باتھ کے لگژری ہاوسسز  بنانے شروع کر دئیے۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق  مرزا احسن کا کہنا ہے کہ اسے کنٹینر ہاوس بنانے کا آئیڈیا ایک سال پہلے آیا اور اس کو عملی جمع پہنانے کے لیے ہم نے ایک سے دو کمرے کے کنٹینر ہاوسسز  بنائے جنہوں کا بہت اچھا رسپانس ملا ،اب شمالی علاقی جات سمیت لاہور میں بھی کنٹینر ہاوسسز نے مقبولیت اختیار کر لی ہے۔

مرزا اویس  کا کہنا ہے کہ عام   طور پر دو کمروں کے گھر کی تیاری  کے لیے تیس سے پینتس لاکھ خرچ آتا ہے لیکن کنٹینر ہاؤس کے دو کمروں کے گھر کی لاگت پندرہ سے بیس لاکھ ہے اور یہ دس سے پندرہ دنوں  میں تیار ہو جاتے ہیں جبکہ  انکو شفٹ  بھی کیا جا سکتا ہے۔

کنٹینر باکسسز کے خریدار کا کہنا ہے کہ یہ بہترین لگژری باکسسز نہ صرف  ہم اپنے فارم ہاؤس کی زینت بناتے ہیں بلکہ ہم اپنے کاروبار کے آفسسز کے لیے بھی استعمال کرنے لگے ہیں ۔

مرزا اویس بیگ کا کہنا ہے کہ کنٹینر ہاؤسسز نہ صرف رہائشی بلکہ کمرشل استعمال کے لیے نہایت مناسب ہیں ۔