ملک میں ڈینگی کا پھیلاؤ سنگین، 824 سے زائد نئے مریض رپورٹ

ملک میں ڈینگی کا پھیلاؤ سنگین، 824 سے زائد نئے مریض رپورٹ

لاہور: ملک میں ڈینگی کا پھیلاؤ سنگین ، ہر گزرتے دن کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ۔ مجموعی طور پر 824 سے زائد نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ 24 گھنٹوں کے دوران 1 شخص جاں بحق جبکہ 361 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ صوبے میں رواں سال ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 881 ہوگئی ہے ۔

اسلام آباد میں ایک دن کے دوران ڈینگی کے 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، دیہی علاقوں سے 58 جبکہ شہری علاقوں سے 55 مریض رپورٹ ہوئے ۔ کیسز کی کل تعداد 1056 تک پہنچ گئی ۔

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 158 مریض رپورٹ ہوئے ، لاہور میں سب سے زیادہ 79 مریض سامنے آئے ، پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 737 جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں 159 مریض زیر علاج ہیں ۔

ادھر ، کراچی میں ایک دن کے دوران ڈینگی کے مزید 192 کیسز سامنے آئے ، کورنگی میں سب سے زیادہ 63 کیسز جبکہ ضلع شرقی میں 47 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

مصنف کے بارے میں