انگلش کپتان جوز بٹلر کا پاکستان کیخلاف سیریز مس کرنے کا امکان

انگلش کپتان جوز بٹلر کا پاکستان کیخلاف سیریز مس کرنے کا امکان

کراچی: 17 سال کے طویل عرصے بعدپاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کے حوالے سے امکان ظاہر کی جا رہا ہے کہ وہ اس سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان سات ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز 20 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گی جس کے 4 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔ 
برطانوی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر پنڈلی کی انجری کا شکار ہیں جس کے باعث یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف مکمل سیریز نہیں کھیلیں گے حتیٰ کہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ سیریز کا ایک بھی میچ نہ کھیل سکیں۔ 
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوز بٹلر ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق آہستہ آہستہ بحالی کی جانب سے بڑھ رہے ہیں اور اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کیلئے پاکستان کیخلاف سیریز مس کر سکتے ہیں۔ 
میڈیا رپورٹس میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر جوز بٹلر صرف آخری دو میچز تک خود کو محدود کر سکتے ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں آل راؤنڈر معین علی ناصرف کراچی میں کھیلے جانے والے چاروں میچز میں انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے بلکہ لاہور کے میچز میں بھی انگلش ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری انہیں ہی ملنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) پہلے ہی جوز بٹلر کے ابتدائی میچز میں نہ کھیلنے کا کہہ چکا ہے جبکہ اس حوالے سے انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں وارم اپ میچز ہیں، جلدی کی ضرورت نہیں ہے، پاکستان میں سیریز کے آخری دو میچز ملتے ہیں تو یہ بہترین ہو جائے گا۔

مصنف کے بارے میں