سعودی قومی دن کے حوالے سے آرٹ اینڈ کلچر نمائش کا انعقاد کیا گیا

سعودی قومی دن کے حوالے سے آرٹ اینڈ کلچر نمائش کا انعقاد کیا گیا

جدہ :پاک سعودی دوستی کو  اجاگر کرنے کے لیے سعودی قومی دن کی مناسبت سے پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے آرٹ اینڈ کلچر ایگزیبشن منعقد کی گئی ۔  نمائش  میں پاکستانی اور سعودی آرٹسٹوں نےاپنے فن پاروں کے ذریعے  پاک سعودی کلچر کو اجاگر کیا ،اور فوک موسیقی بھی  پیش کی ۔   

تفصیلات کے مطابق نمائش کا افتتاح قونصلر جنرل جدہ خالد مجیداور ڈائریکٹر  آرٹ اینڈ کلچر جنرل محمد الصبحی نے کیا ،  خالد مجید نے   آرٹسٹوں کے فن اور فوک میوزک کو سراہا ،
 

تقریب سے خطاب میں  جنرل محمد الصبحی  نے پاک سعودی دوستی کی تعریف کی اور پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے سعودی بھائیوں 
سے اظہار محبت کے لیے قومی دن منانے پر شکریہ ادا کیا،

 نمائش میں پاکستانی آرٹسٹ سلطان کی بنائی ہوئی ولی عہد محمد بن سلیمان کی تصویر  مہمانوں کی  توجہ کا مرکز رہی،نمائش میں دونوں ممالک کی فوک موسیقی کی دھنوں نے  شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔