مہنگائی میں کمی آنا شروع 

مہنگائی میں کمی آنا شروع 
سورس: File

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی  ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.19 فیصد کم ہوکر 40.58 فیصد پر آگئی ۔

نیو نیوز کے مطابق حالیہ ہفتے 30 اشیاء مہنگی، 10 سستی اور 11 میں استحکام رہا ۔ایک ہفتے میں پیاز 16.24 اور ٹماٹر 9.84 فیصد سستے ہوئے ۔کیلے 2.50 اور چکن 1.88 فیصد سستا ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چینی،گھی،آلو کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ۔ایک ہفتے میں چائے 6.30 اور آٹا 1.96 فیصد مہنگا ہوا ۔دال مونگ 3.46 اور انڈے 2.54 فیصد مہنگے ہوئے ۔

مصنف کے بارے میں