لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے ضروری ہے اداروں سے تعلقات بہتر کریں : پارٹی رہنماؤں کا عمران خان کو مشورہ 

لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے ضروری ہے اداروں سے تعلقات بہتر کریں : پارٹی رہنماؤں کا عمران خان کو مشورہ 
سورس: File

لاہور : پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو تجویز دی ہے کہ لانگ مارچ سے قبل اداروں سے تعلقات بہتر کیے جائیں ۔ مارچ اسی صورت کامیاب ہوگا جب اداروں سے محاذ آرائی نہ ہوگی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے اداروں سے معاملات بہتر کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ سیاسی قوتوں سے مقابلہ کرنے کے لیے بہتر ہے اداروں سے محاذ آرائی سے بچا جائے۔  اداروں سے محاذ آرائی کا فائدہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کو ہو رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت کے باوجود لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے اداروں سے تعلقات بہتر ہونا ضروری ہیں۔

 دوسری طرف عمران خان نے عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  عمران خان کے جلسوں کے شیڈول دوبارہ طے کیے جارہے ہیں۔

پارٹی میں پرانے اور مخلص رہنماؤں کو بھی اہم ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔   تحریک انصاف کے اصل چہرے سامنے لائیں جائیں گے۔ ان لوگوں کو عہدے دیے جائیں گے جو پارٹی پالیسی اور کپتان کا ڈٹ کا دفاع کریں۔

مصنف کے بارے میں