سیلاب متاثرین کیلئے بیرون ممالک سے 110 پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئیں 

سیلاب متاثرین کیلئے بیرون ممالک سے 110 پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئیں 
سورس: File

اسلام آباد:پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے بیرون ملک سے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک مختلف ملکوں سے110 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ چکی ہیں ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے اب تک مجموعی طور پر 41، ترکیہ سے 13، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے چار، فرانس سے ایک پرواز پہنچی۔

یونیسیف کی دو، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی متحدہ عرب امارات سے چلائی جانے والی 13 پروازیں، ترکمانستان کی ایک، اردن کی ایک، عالمی ادارہ خوراک کی تین، امریکہ کی 20، برطانیہ کی ایک، نیپال کی ایک، اومان کی ایک اور سعودی عرب کی دو پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں۔

مصنف کے بارے میں