آوارہ کتوں کو پالنے والی بھارتی خاتون کی دنیا بھر میں شہرت

آوارہ کتوں کو پالنے والی بھارتی خاتون کی دنیا بھر میں شہرت

نئی دلی:بھارت میں جانوروں کو دیوتا کا درجہ دینا ایک عا م سی بات ہے مگر کچھ لو گ ایسے بھی ہیں جو جانوروں کو بحیثیت انسان جانوروں سے محبت کی لازوال داستان چھوڑ دیتے ہیں ۔

ایسا ہی کچھ بتانے جارہے ہیں اس خبر میں بھارت میں کچرا چن کر اپنا پیٹ پالنے والی خاتون گزشتہ کی وجہ شہرت سینکڑوں آوارہ کتوں کو پالنا ہے جن کے ساتھ وہ گزشتہ 30 برس سے رہ رہی ہے۔
نئی دلی کی رہائشی خاتون پریتما دیوی کوڑا جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ایک چائے کا کینٹین بھی چلاتی ہیں اور اس کی آمدنی سے کتوں کو کھانا کھلاتی ہیں جب کہ کبھی کبھی وہ اپنا کھانا چھوڑدیتی ہے۔

اور اس کی رقم سے کتوں کے لیےکچھ نہ کچھ خرید کر انہیں کھلاتی ہیں۔ پریتما کی شہرت اب دنیا بھر میں پھیل چکی ہے اور لوگ دور دور سے ان کے پاس آتے ہیں۔
انہیں پوری دہلی میں ”کتوں کو پالنے والی خاتون“ کا نام دیا گیا ہے۔ خاتون کے مطابق جب انہوں نے چائے کا ایک چھوٹا ہوٹل کھولا تو وہاں آوارہ کتے آنا شروع ہوگئے جس پر وہ ان کا خیال رکھنا شروع ہوگئیں اور اس طرح ان کے پاس کتوں کی بھرمار ہوگئی تاہم اس پر خاتون کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔