صدر پاکستان اور وزیراعظم کا ترک قیادت کو ریفرنڈم جیتنے پر مبارک باد کا پیغام

صدر پاکستان اور وزیراعظم کا ترک قیادت کو ریفرنڈم جیتنے پر مبارک باد کا پیغام

اسلام آباد: صدر مملکت ممنوں حسین اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے ترک صدر طیب اردوان اور انکی قیادت کو ملکی ریفرنڈم جیتنے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم نے کہ ترک حکومت اور عوام کو ریفرنڈم کے نتائج پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ریفرنڈم میں شرکت عوام کی مستحکم ترکی کی خواہش کی عکاس ہے۔

پیغام میں مزیدکہا گیا ہے کہ پاکستان ترکی کی موجودہ قیادت سے مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے،امید ہے ریفرنڈم کے بعد ترکی میں خوش حالی اور استحکام آئے گا۔